ریکارڈ میں ردوبدل، وراثتی جائیداد پر قبضہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اےاورریکارڈ کیپر کے خلاف اندراج مقدمہ کی سفارش

لاہور(میڈیا92نیوز) جعلسازی اختیارات کا ناجائز استعمال ریکارڈ میں ردوبدل، وراثتی جائیداد پر قبضہ ،محکمہ اینٹی کرپشن کے انویسٹی گیشن آفیسر نے فراڈ جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ریکارڈ کیپر سمیت مفاد کنندہ خواتین کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی سفارش کردی، مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے راجہ احسان الحق نامی شہری نے موقف اختیار کیاکہ پلاٹ نمبر151ایم گلبرگIIIلاہور فائل نمبرG-129کا بحیثیت قانونی وارث مالک وقابض ہوں۔ فیروزالدین میرا داماد تھا جو مورخہ30-5-1973کو وفات پاگیا پلاٹ نمبر151 بلاک ایم گلبرگIIIلاہور ان کی زمین کے عوض Exemptionبروئے رجسٹرڈ ایگریمنٹ نمبر2940بک نمبر1جلد نمبر245مورخہ10-04-1961سب رجسٹرار لاہور رقبہ تعدادی تقریباً2کنال منجانب لاہور ایمپرومنٹ ٹرسٹ حالLDAلاہوربحق فیروزالدین ،محمد امین، ظہور الدین پسران شاہ دین رجسٹرڈ تینوں بھائیو ںکے نام ہوا اور تینوں بھائیوں نے بروئے اقرار نامہ خانگی تقسیم کرلی اور پلاٹ نمبر151 ایم گلبرگIIIلاہور فیروز الدین کے حصے میں آیا جو خانگی ایگریمنٹ میں درج ہے میرے والد میرے دادا کے اکلوتے بیٹے تھے جو مورخہ3-11-2000ءکو وفات پاگئے ہیں جس کے میں او رمیرے بہن بھائی قانونی وارث ہیں اور میں اپنے دیگر بہن بھائیوں کا رجسٹرڈ مختار عام ہوں میں نے اور میرے بہن بھائیوں نے مورخہ27-2-2016ءکو شرافت علی ناصر سول جج لاہور کی عدالت سے ڈگری وراثببت حاصل کی او رمورخہ21-10-2016ءکو درخواست نمبرLDA 2359896کو دی کہ ہماری فائل نمبرGE-129پلاٹ نمبر151 ایم گلبرگ کا ہمارے نام ٹرانسفر کیا جائے لیکن متعلقہ اہلکاران نے ملی بھگت کرکے مسماة ار م کاشف اور مسماة نورین عثمان کو بلڈنگ پیریڈ کا چالان جاری کردیا اور ٹرانسفر لیٹر نمبرGE-443/4568مورخہ15-3-2016اور قبضہ لیٹر نمبرEO-3144مورخہ11-B-2017گلبرگ IIIلاہور جاری کردیا جوکہ بالکل جعلسازی ہے جبکہ میرے والد اور دادا کے نام پلاٹ نمبر151-Mگلبرگ IIIلاہور بروئے ایگریمنٹ نمبر2940بہی نمبر1جلد نمبر245مورخہ10-4-1961سب رجسٹرار لاہور درج ہوچکا ہے، جبکہ ٹرانسفر بعدازGE-3443/4568مورخہ15-3-2006اور قبضہ لیٹر نمبرEO-3144مورخہ11-8-2007گلبرگIIIلاہور بحق مسماة ارم کاشف، مسماة نورین عثمان جعلی ہے جسے منسوخ کیا جائے اور بلڈنگ پیریڈ کا چالان ہمارے نام کیا جائے۔ شہری کے بیانات اور ایل ڈی اے کی محکمانہ رپورٹ کی روشنی میں کی جانے والی انکوائری کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن خاتون آفیسر نوشین سرور واقع رپورٹ میں نشاندہی کی کہ درخواست کنندہ کے دادا کے نام اگیریمنٹ نمبر2940بہی نمبر1جلد نمبر245 مورخہ10-4-1961کو رجسٹرڈ ہوا لیکن محکمہ ایل ڈی اے نے مسماة ارم کاشف اور نورین کے ساتھ ساز باز کرکے پلاٹ مذکورہ میں سے رقبہ تعدادی1کنال9مرلہ ارم کاشف اور نورین کے نام ٹرانسفر کردیا اور قبضہ لیٹر بھی جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …