ڈپٹی کمشنر ایمپلائز ایسوسی ایشن لاہورکےانتخابات میں اتفاق گروپ کے پینل نےمیدان مارلیا

لاہور(میڈیا92نیوز)ڈپٹی کمشنر ایمپلائز ایسوسی ایشن لاہور سال2018-19کے انتخابات میں اتفاق گروپ کے پینل نے بھاری ووٹوں سے میدان مارلیا، جعفر علی 225ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوگئے جبکہ رانانوید200ووٹ کےساتھ نائب صدر اور محبوب ربانی250ووٹوں کے ساتھ جنرل سیکرٹری کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن ڈپٹی کمشنر ایمپلائزایسوسی ایشن 2018-19میں اتفاق گروپ اور رہبر گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ شروع ہوا، دونوں گروپوں کے ووٹرو اپنے اپنے گروپ کے جتوانے کےلئے متحرک نظر آئے پرجوش نعروں نے ماحول کو گرمائے رکھا جبکہ الیکشن شفاف احسن طریقے سے کروانے کےلئے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے تھانہ لوئر مال سے ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری پولنگ بوتھ کے اردگرد کھڑی کردی، صبح9بجے شروع ہونے والے انتخابات شام پانچ بجے اختتام پذیر ہوئے جیتنے والے پینل اتفاق گروپ کے صدر جعفر علی ، نائب صدر رانا نوید الحسن اورجنرل سیکرٹری محبوب ربانی کو جیت کی خوشی میں حامی کندھوں پر اٹھا کر چکر لگاتے رہے ۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جیتنے والے گروپ کے صدر جعفر علی نے کہا کہ اپنے منشور کے مطابق ملازمین کی فلاح اور بہبود کےلئے احسن اقدام کریں گے رانا نوید الحسن کا کہنا تھا تھا کہ ملازمین کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ان کے تحفظ اور حقوق کےلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ جنرل سیکرٹری محبوب ربانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے275ووٹوں کے تقدس کا بھرپور احترام کریں گے۔ ووٹ کو عزت دیں گے اور اپنے ملازمین کا ہرسطح ہر جگہ پر ساتھ دیں گے ان کی آواز اور بازو بن گئے۔ دوسری جانب جیتنے والے گروپ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہرفاروق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راﺅ امتیاز اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سمیت تمام انتظامی افسران نے مبارکباد دی اورنیک تمناﺅں کا اظہار کی

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …