ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، امیر جماعت اسلامی

سرگودھا(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ظلم و جبر کا راج ہے۔میڈیا کے مطابق سرگودھا کے چک 44 جنوبی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، پورے پنجاب بالخصوص سرگودھا میں ظلم اور جبر کا راج ہے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہوں نے صوبے میں امن قائم کر دیا ہے، لیکن 11 سالہ بچہ یہ پوچھتا ہے کہ میرا قاتل کون ہے، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لئے پولیس بھی موجود ہے آپ کے لئے سکیورٹی بھی موجود ہے لیکن عوام کی حفاظت کے لیے کیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم اس کا خون حکمرانوں کے سر پر ہی سمجھیں گے، ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ اس بچے کے قاتل کو گرفتار کرے۔ نماز جنازہ کے بعد سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے سرگودھا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے نائب امیر احسن سعید ڈھلوں کا صاحبزادہ عبدالرحمن گزشتہ رات ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …