مختلف

آشیانہ سکیم سکینڈل،سابق چیف انجینئر اسرار سعید سرکاری گواہ بننے کو تیار

لاہور(میڈیا92 نیوز) آشیانہ سکیم سکینڈل میں بڑی پیشرفت سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید سرکاری گواہ بننے کو تیار ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق چیف انجینئر پی ایل ڈی سی عارف بٹ بھی سرکاری گواہ بنیں گے۔ اس بارے میں وکیل حافظ نعمان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اسرار سعید نے انکشاف کیا ہے کہ احد چیمہ کی ہدایت پر کاسا کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ جبکہ نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسرار سعید کا احد چیمہ کے خلاف بیان آئندا عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اور اسرار سعید کا وعدہ معاف گواہ بننا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ احد چیمہ کی مشکلات میں اب مزید اضافہ ہوگا۔

Back to top button