میٹرو اور نج ٹرین منصوبہ میں کرپشن کا معاملہ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان بھی شامل تفتیش

لاہور(میڈیا92نیوز) میٹرو اورنج ٹرین منصوبہ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ ،چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان کو بھی نیب نے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ ان کے خلاف ناقص میٹریل کے استعمال پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ناقص میٹریل کے استعمال پر پنجاب حکومت نے اکتوبر 2016 کو اورنج ٹرین کے کنٹریکٹر مقبول کالسن کا ٹھیکہ منسوخ کیاتھا جس کے بعد کمپنی کو بھی بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا تھا۔باخبرذرائع کے مطابق مقبول کالسن نے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پر نیب کو درخواست دی تھی جس پر اس کارروائی کا آغاز کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعمیراتی معیار کی چیکنگ کرنا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیکج ٹو کی ذمہ داری تھی، مگر پنجاب حکومت نے تمام تر ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …