31مارچ تک جی پی او چوک کھول دیاجائےگا: خواجہ احمد حسان

لاہور(میڈیا92 نیوز) مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان نے جی پی او چوک کا دورہ کیا۔ کام کی پیش رفت پر ان کو بریفنگ دی گئی۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ جی پی او چوک اکتیس مارچ تک کھول دیا جائے گا۔ زیر تعمیر سٹیشن اور جی پی او پر سڑک کی بحالی کے حوالے سے معائنہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن نے بریفنگ دی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ 1474 یو ٹب گرڈرز پر مشتمل منصوبے کا مکمل ایلیویٹڈ کوریڈور مکمل ہونا اہم پیش رفت ہے۔ خواجہ حسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ۔ 54 دن میں 22 کنال ایریا پر کنکریٹ ڈال کر سڑک کی بحال کرنا تاریخی کام ہے۔ خواجہ احمد حسان نے مزید بتایا کہ جی پی او پر سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 31 مارچ تک چوک کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

دولت مند اور بااثرافراد عموماً اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے

سان تیاگو: نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ دولت مند اور بااثر افراد اکثر اپنی …