مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، لیڈی ہیلتھ ورکرز دماغ کی شریان پھٹنے سے دم توڑ گئی

لاہور(میڈیا92نیوز) مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔ گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج لیڈی ہیلتھ ورکر دماغ کی شریان پھٹنے سے دم توڑ گئی ہے، مزید ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بےہوش بھی ہو گئی ہے۔ بےہوش ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کہنا ہے کہ حکومت بقایا جات کی ادائیگی کرکے ہمیں معاشی قتل سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہمارا یہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

دولت مند اور بااثرافراد عموماً اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے

سان تیاگو: نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ دولت مند اور بااثر افراد اکثر اپنی …