انکاﺅنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ،عدالت میں انکشاف

لاہور (میڈیا 92نیوز/ آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عالیہ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ انکاﺅنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے بلکہ بیرون ملک ہی موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عابد باکسر کے تحفظ کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے عدالت میں انکشاف کیا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے بلکہ وہ بیرون ملک ہے اور اسے کوئی ایجنسی پاکستان نہیں لائی۔ جسٹس انوارالحق نے 28 مارچ کو فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے عابد باکسر کے تحفظ کیلئے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔
عابد باکسر ہمارے پاس نہیں ،ہائی کورٹ میں ایف آئی اے او ر پنجاب پولیس کا بیان
واضح رہے کہ انکاﺅنٹر سپیشلسٹ سابق ایس ایچ او سبزہ زار لاہورگزشتہ دنوں دبئی میں ایک جعلی چیک کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اسے مبینہ طور پر کراچی ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ عابد باکسر کو لاہور لا کر اس کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے لیکن حالیہ انکشاف نے سب اندازوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …