وائی فائی سگنل کی رفتار بڑھانے کے چند موثر طریقے

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا 92 نیوز) وائی فائی کے سگنل کی رفتار بڑھانے کے کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن سے نہ صرف سگنل کی وسعت بڑھ سکتی ہے بلکہ گھر میں کسی بھی جگہ سے بہ آسانی استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔تاہم کچھ طریقے ایسے ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگاہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔اگر آپ کے راﺅٹر میں دوبیرونی انٹینا ہیں تو سب سے پہلے اُن میں سے ایک سمت اوپر کی جانب اور دوسرے کی سمت بائیں جانب افقی طور پر جھکا کر رکھیے کیوں کہ اس سگنل استعمال ہونے والی جگہ پر پہنچ سکیں گے۔راٹر کو پانی،دھول،گر جانے یا ٹوٹنے سے بچانے کیلئے آپ اسے کسی کیبنٹ یا بند جگہ رکھ سکتے ہیں تاہم اس عمل سے راٹر کے سگنل کمزور ہو جاتے ہیں کیوں کہ بندجگہ کی وجہ اس کے سگنل لکٹری میں جذب ہو جاتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ راٹر کو زیادہ سے زیادہ کھلی جگہ پر رکھا جائے تاکہ انٹرنیٹ کی مناسب اسپیڈ آپ کو مل سکے گی۔گھروں میں استعمال ہونے والے راﺅٹر کو خصوصی طور پر فرش پر رکھنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ ان راﺅٹرز کو اس طرز سے بنایا جاتا ہے کہ ان کے سگنلز اوپر سے نیچے کی جانب سے سفر کرسکیں ۔لیکن جب ان راﺅٹرز کو نیچے فرش پر رکھ دیا جاتاہے تو ان کے سگنل اوپر جانے کے بجائے نیچے ہی رہتے ہیں لہذا اسے ہمیشہ اوپر ی جگہ پر رکھا جائے۔اکثر گھروں میں راﺅٹر کو کمپیوٹر ،ٹیلی ویعن یا ٹیلی فون کے ساتھ رکھ دیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے وائی فائی کی رفتار تیز ہوجائے گی جب کہ حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیں کیوں کہ یہ برقی ڈیوائسز راﺅٹر کے سگنل کو متاثر کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …