رمیز راجہ نے آئی پی ایل پر بڑا سوال کھڑا کردیا

لاہور:(میڈیا92نیوزآن لائن) آئی پی ایل کوچز کی میدان میں دراندازی رمیز راجہ کو کھٹکنے لگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ اننگز شروع ہونے سے قبل جب کھلاڑی میدان میں جمع ہوکر حکمت عملی کے بارے میں بات اور اپنا عزم جواں کرتے ہیں تو کوچز کیوں ان کے درمیان آ دھمکتے ہیں؟رمیز راجہ نے کہا کہ باؤنڈری کے اندر75 میٹر کے گراؤنڈ میں کپتان کی حکمرانی ہونا چاہیے، جس کو ٹیم کی قیادت کرنا ہے وہی باس نظر آئے اور کھلاڑیوں کو ہدایت دے تو بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …