دھول کلکرنی کی ڈلیوری پر ان سائیڈ ایج پر گیند سٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں
جے پور(میڈیا92نیوز آن لائن)انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں تین بار اس وجہ سے بیٹسمین آٹ ہونے سے بچے ہیں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر کرس لین گذشتہ روز گیند سٹمپس میں لگنے کے باوجود آٹ ہونے سے محفوظ رہے تھے۔یہ واقعہ چوتھے اوور میں پیش آیا جب کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کرس لین 13 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، دھول کلکرنی کی ڈلیوری پر ان سائیڈ ایج پر گیند سٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں، قانون کی رو سے بیلز نہ گرنے کی وجہ سے لین کو بیٹنگ جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔یاد رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو چکا ہے اور ٹور نا منٹ کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جارہے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس لیگ کی تاریخیں ملک میں عام انتخابات سے متصادم ہیں اسلئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حتمی طور پر لیگ کے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دفاعی چمپئن چنائی سپر کنگز ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور دفاعی چمپئن ہونے کی حیثیت سے چنائی لیگ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کا حق حاصل ہے ۔
ٹیگزcricket ipl media92tv pakistan sports
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …