قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا تقرر کر دیا گیا

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کا حصہ ہیں جس میں پاکستانی ٹیم اس وقت چھٹے نمبر پر ہے۔ امام اقبال اینڈی رچرڈز سے چارج سنبھالیں گے جنہوں نے جولائی 2018ء میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ اقبال ایک محنتی شخص اور بہترین کوچ ہیں جو ویمن کرکٹ ٹیم سے متعلق پی سی بی کے ویڑن پر پورا اترتے ہیں، اور یہ ویڑن قومی ویمن ٹیم کو ایسے انفرادی ماہرین فراہم کرنا ہے جو ان کی ترقی اور کارکردگی میں اضافہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …