مجھے چھکوں کی مشین سمجھا جاتا ہے کہ وکٹ پر آﺅں ، بٹن دباں اور چھکے پہ چھکا لگا ﺅں، کرس گیل

بارباڈوس(میڈیا92نیوز آن لائن )ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل کا کہنا ہے کہ مجھے چھکوں کی مشین سمجھا جاتا ہے کہ وکٹ پر آﺅں ، بٹن دباں اور چھکے پہ چھکا لگا ﺅں۔ انہیں خود کیا اچھا لگتا ہے، کیرئر کے آخری ورلڈ کپ سے پہلے کرس گیل نے سب بتا دیا۔انتالیس سالہ کرس گیل جو کرکٹ کو جارحانہ انداز سے کھیلتے اور تیکھے بلے باز کی شہرت رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ پرستار انہیں چھکوں کی مشین سمجھتے ہیں کہ آں بٹن دباں اور چل سو چل، کہا کہ خود انہیں بھی بانڈری سے باہر گیند کو پھینکنا اچھا لگتا ہے۔کرس گیل ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سو سترہ چھکے مارنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرئر کے آخری ورلڈ کپ کو کیسے یادگار بنانا چاہتے ہیں، لیجنڈری آئن بشپ کو انٹرویو میں سب بتا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …