ورلڈ کپ ٹیم سلیکشن ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سلیکٹرز کو تنقید کا سامنا

اہم ایونٹ کیلئے عمر اکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو نظر انداز کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) عمراکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہ کرنے پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کوچ اور سلیکٹرز کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا جبکہ سینئر صحافیوں اورتجزیہ کاروں نے بھی تینوں اہم کھلاڑیوں کو نظرانداز کیے جانے کی وجہ پوچھ لی،ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹ سے عمر اکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو نظر انداز کیے جانے کی ٹھوس وجہ معلوم نہ ہو سکی۔عمر اکمل پاکستان ون ڈے کپ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود ورلڈکپ 2019ء کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پرجرمانہ عائد کیا تھا۔ آسڑیلیا کےخلاف سیریز کے دوران عمراکمل کسی کو بتائے بغیر رات بھر ایکون کے کنسرٹ میں شریک رہے تھے۔عمر اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو ہوش آیا جس کے بعد عمراکمل ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے پول سے باہر کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …