ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر کی کارکردگی اہم ہوگی

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کمزور حریف خیال نہیں کیا جاسکتا۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹراظہر علی نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو باصلاحیت کرکٹرز کی خدمات میسر ہیں، پاکستان کی بولنگ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں اس کی جھلک بھی نظر آئی، ورلڈ کپ میں بھی گرین شرٹس سے توقعات وابستہ ہوں گی لیکن ٹاپ آرڈر کو بڑے اسکور کیلیے اچھی بنیاد فراہم کرنا ہوگی تاکہ بولرز کو اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیورٹ ہوں گی، کیویز بھی اکثر چھپے رستم ثابت ہوتے ہیں، گرین شرٹس ردھم میں آ گئے تو حریفوں کو زیر کرتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق جیسے اوپنرز سامنے آنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بروقت فیصلہ کیا، پوری توجہ ٹیسٹ میچز پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …