مکمل فٹنس حاصل کرکے ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بناﺅں گا:محمد حفیظ

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) قومی آل رآنڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ سے قبل فٹنس کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپریل کے وسط میں ٹریننگ شروع کر کے میگا ایونٹ میں شرکت یقینی بنا لیں گے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی مانچسٹر میں دوسری سرجری گزشتہ ہفتے ہوئی تھی اور اب وہ فٹنس کی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کا ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ جائیں گے۔سینئر کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بار پھر اسی پوزیشن میں نہیں دیکھنا چاہتے جب دو ہزار پندرہ میں انہیں پنڈلی کی انجری کے سبب عالمی کپ سے محروم ہونا پڑا تھا اور اس ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی خلش انہیں آج بھی محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …