آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی، امام الحق کو پاکستانی کی ورلڈکپ ٹیم سے نکالے جانے کا امکان

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امام الحق کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سلیکشن کمیٹی نے انہیں عالمی کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ میچز کی سیریز میں سے 3میچز کھیلے جن میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور تینوں میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر63 رنز بنائے جس کی وجہ سے انہیں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا۔آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ہی پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا اور امام الحق اس ٹیسٹ میں بھی کلئیر نہ ہو سکے اور انہیں ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔ابھی ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن جلد ان کی جانب سے اس اعلان کی توقع کیا جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …