نیوزی لینڈ ورلڈکپ 2019 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنے والا پہلا ملک

نیوزی لینڈ ورلڈکپ 2019 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا
کین ویلیم سن ٹیم کی قیادت کریں گے، راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل
ویلنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن)نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کر کے نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔کین ویلیم سن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ کپتان کین ویلیمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …