آسٹریلوی آل رانڈر گلین میکسویل چوتھے ون ڈے میں نروس نائٹیز کا شکار

صرف دو رنز کے فرق سے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کرسکے
دبئی (میڈیا92نیوز آن لائن )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر گلین میکسویل پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف دو رنز کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ دبئی میں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے اور آٹ ہوگئے۔ اگر وہ سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو یہ انکے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری ہوتی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 98 کے انفرادی سکور پر بدقسمتی سے رن آٹ ہوگئے۔ انکو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …