آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کو ممبر شپ دے دی

امریکہ 105 واں ایسوسی ایٹ رکن ملک بن گیا ، آئی سی سی فنڈنگ کا بھی اہل ہوگیا
دبئی(میڈیا92نیوز آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دے دی، اسطرح وہ آئی سی سی کا 105واں ایسوسی ایٹ رکن ملک بن گیا ہے۔ 2017میں آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن پر پابندی کے بعد یو ایس اے کرکٹ نے گورننگ باڈی کے پاس 93ویں ایسوسی ایٹ ممبر کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔ ممبرشپ کمیٹی نے گزشتہ برس آئی سی سی بورڈ میں یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دینے کی سفارش کی تھی اور اب باضابطہ طور پر اسے آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ رکن ملک بنا دیا گیا ہے جس کے تحت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایٹ ممالک کو ملنے والی آئی سی سی فنڈنگ کا بھی اہل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …