آج پاکستان اور آسٹریلیا چوتھے ون ڈے میں آمنے سامنے

لاہور(میڈیا92نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا. آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں تین زیرو کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے. پاکستان ون ڈے سیریز پہلے ہی ہار چکا ہے لیکن اب پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا خطرہ ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے ون ڈے میں جیت کے لیے پُرعزم ہے، اور تین میچوں کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہے. آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دیکھایا ہے، یاد رہے آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بھارت میں شکست دی ہے. پاکستان نے اس سیریز میں کافی کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا ہے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ورلڈکپ سے پہلے اچھی ٹیم بنائی جاسکے.

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …