محمد حفیظ کے انگوٹھے کی دوسری سرجری بھی ہوگئی

بحالی کا پروگرام 15روز بعد شروع ہوگا جب کہ آل رانڈر کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) محمد حفیظ کے انگوٹھے کی دوسری سرجری بھی ہوگئی، بحالی کا پروگرام 15روز بعد شروع ہوگا جب کہ آل رانڈر کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔پی ایس ایل 4 کے ابتدائی مراحل میں ہی کراچی کنگز کے بیٹسمین کولن انگرام کو بولنگ کرتے ہوئے ایک زوردار اسٹروک پر گیند محمد حفیظ کے ہاتھ پر لگی، انگوٹھا فریکچر ہونے کے بعد آل رانڈر ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت سے محروم رہ گئے اور لاہور قلندرز کو متبادل کپتان پر انحصار کرنا پڑا۔مانچسٹر میں حفیظ کی پہلی سرجری ڈاکٹر مائیک ہائٹن نے فروری کے آخری ہفتے میں کی تھی،اس کا دوسرا مرحلہ بدھ کو مکمل ہوا، چند روز میں مزید ایک چیک اپ کے بعد وہ وطن واپس آجائینگے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ 15 روز بعد بحالی پروگرام شروع کرینگے، دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے ہی بتا چکے کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے امیدواروں کے فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہونگے، کسی بھی کرکٹر کا بحالی پروگرام شروع کرتے ہی میدان میں اترنا ممکن نہیں ہوتا، خدشہ یہی ہے کہ محمد حفیظ فٹنس ٹیسٹ نہیں دے پائینگے۔قومی ٹیم ورلڈکپ مہم پر 23 اپریل کو روانہ ہوگی،میگاایونٹ سے قبل گرین شرٹس کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کی جانچ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …