شاہینوں کے پاس ون ڈے سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج

ابوظہبی(میڈیا92نیوزآن لائن) شاہین اور کینگروز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، اور شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے.
پاکستان اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیمیں شام چار بجے ابوظہبی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچ شارجہ میں ہوئے،جن کا نتیجہ ایک سا رہا، یعنی آٹھ وکٹوں سے شکست۔پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ٹیم پاکستان 300کے ہندسے کو چھو نہ پائی اور کینگروز نے ہدف ہنستے کھیلتے پورا کر دیا۔اب تیسرا ون ڈےآج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور جنید خان اور عثمان شنواری کو آج موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …