ماہرنفسیات نے دبئی میں قومی کرکٹرزکے ساتھ سیشنز شروع

ماہرنفسیات نے دبئی میں قومی کرکٹرزکے ساتھ سیشنز شروع کردیئے
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر تیمورعلی خان کو ابتدائی طورپر ایک ہفتے کیلیے ذمہ داریاں سونپی گئی ،تجربہ کامیاب رہا تو وہ ورلڈکپ کے دوران بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) ماہرنفسیات نے دبئی میں قومی کرکٹرزکے ساتھ سیشنز شروع کردیئے۔پی سی بی نے اچانک قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ماہر نفسیات کا تقرر کر دیا، اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر تیمورعلی خان کو ابتدائی طورپر ایک ہفتے کیلیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، اگر تجربہ کامیاب رہا تو وہ ورلڈکپ کے دوران بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ تیمور قومی کرکٹ ٹیم کے ایک آفیشل سے خاصی قربت رکھتے ہیں،دونوں کی بیگمات بھی قریبی دوست ہیں، ٹیم آفیشل نے2برس قبل بھی ان کو اسکواڈ کے ساتھ منسلک کرانا چاہا تھا مگر ایک پی سی بی آفیشنل نے ان کی کمزور اردو کو جواز بنا کر تقرر نہیں ہونے دیا تھا، تیمور کی قریبی شخصیت قومی ٹیم کے ایک اسٹار کرکٹر کی ایجنٹ ہیں، ان کی ایک ٹریول کمپنی بھی ہے جبکہ وہ ماضی میں ایک بینک کے ساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ ٹیم آفیشل نے کوچ مکی آرتھر کے سامنے بھی برطانوی ماہر نفسیات کی تعریفوں کے پل باندھے جس پر انھوں نے بھی تقرری کی مخالفت سے گریز کیا، بورڈ کے برطانوی منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے اس کی منظوری بھی دیدی، تیمور علی خان ان دنوں دبئی کے ٹیم ہوٹل میں ہی مقیم اور قومی کرکٹرز کے ساتھ الگ الگ سیشنزکر رہے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اصولی طور پر پی سی بی کو ماہر نفسیات کے تقرر کیلیے پہلے اشتہار جاری کرنا چاہیے تھا ، مگر آزمائشی ہی سہی اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا، اس سے بورڈ حکام نے میرٹ کے اپنے ہی بلند و بانگ دعووں کی نفی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …