شاہین، کینگروز کا شکار کرنے کے لیے تیار، پہلا ون ڈے کل

دبئی(میڈیا92نیوزآن لائن) شاہین، کینگروز کا شکار کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا.
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی۔ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور آفیشل شرکت کریں گے۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بھارت کو ہرا کر آئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود پاکستان معیاری ٹیم ہے، ہمیں گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …