کرسٹیانو رونالڈو مشکل میں

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) رونالڈو کوجشن منانا مہنگا پڑگیا اور اب رونالڈو کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
کرسٹیانو رونالڈو مشکل میں پڑ گئے،چیمپئنز لیگ کےمیچ میں ایٹلیکٹو میڈرڈ کےخلاف گول کرکےجشن منانا مہنگا پڑگیا۔دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں ایٹلیکٹو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ذریعے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچایا۔رونالڈو نے تیسرا گول کرنے کے بعد جو جشن منایا وہ یوئیفا کو بالکل بھی نہیں بھایا، انہوں نے جشن کے انداز پرڈسپلنری ایکشن لے لیا۔اُن کے مطابق یہ ایک نازیبا حرکت ہے جس کا خمیازہ رونالڈو کو جرمانے کے علاوہ پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،جمعرات 21 مارچ کو اس کا فیصلہ سُنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …