ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کا دل جیت لیا ہے، ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل نہیں کھیل رہے، ان کو پاکستان میں کھیلنا پسند ہے. ڈیرن سیمی کے اس بیان نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا ہے اور انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے.
کراچی(میڈیا92نیوز) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پروفیشنل کرکٹر ہوں، پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں، پچھلے 2 سال سے آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، مجھے پاکستان میں کھیلنا پسند ہے۔سیمی کا کہنا تھا کہ کوچ محمد اکرم کے مطابق ہم جیت کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتے، اس ٹورنامنٹ میں مختلف پلیئرز ہماری ٹیم سے مین آف دی میچ حاصل کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد آج کی جیت کے حق دار تھے، سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز نے اچھی کپتانی کی۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ تین چار سال سے پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاکستان کے شاندار کراؤڈ کے سامنے 8 میچ کھیلے، چاہتا ہوں مستقبل میں دیگر ٹیمیں یہاں آئیں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وہاب ریاض اور حسن علی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ گراؤنڈ مینز کو داد دیتا ہوں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے بہترین پچیں تیار کیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …