افغان کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر رضامند

افغان کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سیریز کی دعوت دی:عزیز اللہ فضلی
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی دعوت پر افغانستان کی ٹیم نے ورلڈکپ کے بعد دورہ پاکستان کا گرین سگنل دے دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان حکام کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت گزشتہ دنوں دی تھی جس پر بڑی پیشرفت سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغانستان کے کرکٹ بورڈ کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی۔چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ عزیز اللہ فضلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سیریز کی دعوت دی تاہم ہم ورلڈکپ 2019 ئ کے بعد سیریز کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی اقدامات کیوجہ بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں پاکستان میں لوٹنے لگیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کھیلنے والے تقریباً تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی بلا خوف و خطر پاکستان آئے۔قبل ازیں دو غیر ملکی ٹیموں نے بھی دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19 مارچ کو پاکستان پہنچے گی،سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان اور مالدیپ کی ٹیم کے کوچ نے پی سی بی کی دعوت پر گرین سگنل دیا تھا۔مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کےخلاف میچزکھیلے گی جن میں سے چار کراچی میں ہوں گے۔ سویڈن کی کرکٹ ٹیم نے بھی اپریل میں دورہ پاکستان کی حامی بھری۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …