فائٹر کونر میک کریگر گرفتار

فلوریڈا(میڈیا92نیوزآن لائن)مشہور مکس مارشل آرٹس فائٹر اور باکسر کونر میک کریگر کو سیل فون چوری کرنے کے الزام میں امریکی ریاست فلوریڈا میں گرفتار کر لیا گیا۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میامی بیچ پولیس کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ میک کریگر کو پیر کی دوپہر چوری اور مجرمانہ کارروائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق میک کریگر پیر کی صبح فونٹین بلیو ماؤنٹین بیچ سے نکل رہے تھے کہ ان کے 22سالہ فین احمد عبدالرزاق نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی جس پر ایم ایم اے فائٹر نے موبائل اٹھا کر پھینک دیا اور اسے کچلنے کی کوشش کی۔بعدازاں انہوں نے موبائل فون اٹھایا اور علاقے سے باہر نکل گئے تاہم پولیس نے انہیں ان کی رہائش گاہ پر دھر لیا۔میک کریگر کو پیر کی رات ساڑھے 12ہزار کا بانڈ بھرنے پر رہا کردیا گیا۔میک کریگر کے وکیل نے جھگڑے کو معمولی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائٹر پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …