ثانیہ مرزا نے 22 کلو وزن کم کرلیا

فٹنس کی بحالی ، ثانیہ مرزا نے 22 کلو وزن کم کرلیا،ٹینس کورٹ میں جلد واپسی کی خواہاں
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن )بھارتی ٹینس اسٹار اپنی فٹنس کی بحالی کیلیے روزانہ 5 گھنٹے جم میں سرگرم رہتی ہیں۔ثانیہ مرزا نے ایک انٹریو میں بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اپنا وزن 22 کلو گرام کم کر لیا ہے، بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی خواہاں اسٹار کا کہنا ہے کہ اپنے طور پر سخت محنت کرتے ہوئے وزن خاصا کام کیا ہے، اب آسٹریلوی ٹرینر رابرٹ بالارڈ کی نگرانی میں دبئی میں فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، اگست میں ٹینس کورٹ میں واپس اتر کر یو ایس اوپن کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …