کرسٹیانو رونالڈو کی جیووینٹس کی جانب سے سیری اے مقابلے میں شرکت مشکوک

روم (میڈیا92نیوز آن لائن)کرسٹیانو رونالڈو کی اتوار کے روز نیپولی کے مقام پر جیووینٹس کی طرف سے سیری اے مقابلے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے،جیسا کہ بولوگنا کے مقام پر اختتام ہفتہ پر 1-0سے کامیابی والے میچ کے دوران ان کا ٹخنہ زخمی ہوگیا تھا،اس بات کا اعلان کلب نے گزشتہ روز کیا۔جیووینٹس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ سی آر سیون کیلئے آج اور کل طبی معائنے کا شیڈول ہے،جیسا کہ بولوگنا کے خلاف میچ کے دوران ان کے بائیں ٹخنے میں چوٹ آگئی تھی۔چیمپئنز جیووینٹس لیگ میں نیپولی کے 13پوائنٹس کو کلیئر کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور کوچ مسی ملیانو الیگری پرتگالی کھلاڑی کو میچ سے باہر بٹھا سکتے ہیں،کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ شکست کی صورت میں بھی لگاتار 8واں ٹائٹل جیتنے کی ان کی کوشش کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچے گا۔جیووینٹس 12مارچ کو چیمپئنز لیگ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی میزبانی کر رہے ہیں،جنہیں 2-0کے خسارے کا سامنا ہے۔لالیگا کلب کے ساتھ اپنے آخری 16ٹیموں کے مابین میچ کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں وانڈا میٹرو پولیٹانو کے مقام پر وہ ناقابل شکست رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …