آسٹریلین اوپن ٹینس میچ میں ڈرون کے چرچے

آسٹریلیا(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس مقابلے میں ڈرون کی دھواں دھار انٹری نےایمپائر،کھلاڑیوں سمیت شائقین کو حیران و پریشان کردیا۔

یہ واقعہ آسٹریلیا میں جاری ٹینس مقابلے کے دوران پیش آیا جب روسی کھلاڑی ماریہ شراپوا اور آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی بارٹی کے درمیان میچ جاری تھا کہ ایونٹ کی کوریج کرتا ڈرون کیمرا بے قابو ہوتا ایمپائر کی کرسی سے برے طرح ٹکرایا۔جس کے باعث ایمپائر کی کرسی کی چھت اُڑ گئی اور ایمپائر سمیت دیگر کھلاڑی بے قابو ڈرون کی زد میںآنے سے بال بال بچ گئے۔واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …