یونس خان نے اپنی شاندار بیٹنگ کا راز سب کو بتا دیا

کراچی: (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) لیجنڈری بیٹسمین یونس خان کہتے ہیں کہ وہ سنچری بنانے کا سوچ کر وکٹ پر نہیں جاتے بلکہ پہلی چھ گیندیں کھیل کر اعتماد بحال کرتے پھر حریف بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے تھے۔ یونس خان نے ینگ ویمن کرکٹرز کے ساتھ اپنے تلخ تجربات بھی شیئر کئے۔کراچی میں ینگ ویمن کرکٹرز اور کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے دبنگ اننگز کھیل دی، کہتے ہیں کہ انہیں اور کوچنگ سٹاف کو پہلی چھ گیندیں اچھی کھیلنے کی فکر ہوتی تھی، اس کے بعد حریف بولرز کی خیر نہیں ہوتی تھی۔اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے ماضی کے سٹار بلے باز نے کہا کہ کھلاڑی بہت حساس ہوتے ہیں، خود ان کی چار بار لڑائی ہو گئی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سوچ کر پروفیشنل کرکٹر نہیں بنتا بس شوق ہی انسان کو بڑا کھلاڑی بنا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …