آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں انڈیا کے ہوش ٹھکانے لگا دیے، 140رنز سے شکست

پرتھ(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دوسرا ٹیست جیت کرچار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ بھارت نے 112 رنز سےسے دن کا آغاز کیا مگرپوری ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا پہلا ہی سیشن بھارتی ٹیم کے لئے نائیٹ مئیر بن گیا،بھارت کو جیت کےلئے مزید 175 رنز بنانے تھے جبکہ آسٹریلیا کو پانچ وکٹیں درکار تھیں۔آسٹریلوی بولرز نے بھارتی کھلاڑیوں ڈرایا ، دھمکایا اور پویلین پہنچایا ،287 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 112 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز بڑھائی َ پہلا نقصان صرف سات رنز کےاضافے پر ہی اٹھانا پڑا۔ صرف 140 رنز پرپوری ٹیم پویلین پہنچ گئی ۔اسٹارک اور لائن نے تین تین وکٹیں حاصلکیں اور یوں کینگروز نے میچ 146 رنز سے جیت لیا۔اس طرح چار ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی،تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …