بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، پاکستان کو ایشیا کپ 2020 کی میزبانی ملنے پراعتراض اٹھا دیا

نئی دلی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2020 کی پاکستان کو ملنے والی میزبانی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی حکام نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کو مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کروانا چاہیے۔دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کافی بہتری آچکی، 2020 میں ایشیا کپ کے انعقاد تک حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے، اس لیے ایونٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا، بعدازاں مقابلے یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اب بی سی سی آئی حکام کا بھی مطالبہ ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کے مقابلے پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کروائے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …