پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی بولر ثنا میر کو بڑا اعزاز حاصل ہوگیا

کراچی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) رواں سال آئی سی سی وومنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی بولر ثنا میر کی حیران کن لیک بریک گیند کو ’’پلے آف دی ٹورنامنٹ ‘‘قرار دیا گیا ہے۔


سابق کپتان ثنا میر نے آئرش بلے باز لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔ کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثنامیر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈیلیوری قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ 38 رنز سے جیتا تھا۔ ثنا میر نے 4 اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق کپتان نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …