ہاکی ورلڈ کپ 2018: ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

انڈیا(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں اب ٹرافی کے لیے مقابلہ 8 ٹیموں کے درمیان رہ گیا ہے، ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے، ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے اور آسٹریلیا کا فرانس سے ہوگا ۔

بھوونیشور میں جاری ہاکی کے سب سے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کے لیے تو اس وقت ختم ہوگیا جب بیلجیئم نے اسے 5 گول سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔ایونٹ میں آج سے کوارٹر فائنلز شروع ہو رہے ہیں، پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا 4 بجے شروع ہوگا ۔دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی یہ میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفر 12ویں پوزیشن پر ختم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …