ہاکی ورلڈ کپ 2018: پاکستان کل پری کوارٹر فائنل میں بیلجئم سے ٹکرائے گی

لاہور: (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں کل پاکستان کا پری کوارٹر فائنل مقابلہ بیلجئم سے ہو گا، جیت سے محروم قومی شاہین اونچی اڑان بھرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بھارتی ریاست اڑیسا میں ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ جاری ہے، پول مرحلہ ختم ہو گیا۔ ٹاپ کی چار ٹیموں ارجنٹینا، جرمنی، آسٹریلیا اور بھارت کی کوارٹر فائنل تک رسائی ہو گئی۔

آخری گروپ میچ میں نیدرزلینڈ سے پانچ ایک کی شکست کے باوجود بہتر گول اوسط پر قومی ٹیم کو پری کوارٹر کھیلنے کا موقع مل گیا۔آٹھ ٹیموں کا گروپ جوائن کرنے کے لیے پاکستان کا بیلجئم سے مقابلہ شیڈول ہے جس کیلئے شاہینوں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ کہتے ہیں کہ خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔ گیارہ دسمبر (کل) دوسرا پری کوارٹر فائنل مقابل نیدرزلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …