آکلینڈ:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہفتے سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جس کے لیے کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے خلاف کیویز ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے ایش سوڈھی اور سومر ویل کو ریلیز کر دیا گیا جب کہ اسپنر اعجاز پٹیل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ول ینگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔
ٹیگزcricket media92news media92tv new zealnad vs srilanka sports test squad
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …