ہاکی ورلڈ کپ: آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں بیلجئم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے جبکہ کینیڈا کا بھارت سے ہوگا۔بھونیشور میں جاری ورلڈ ایونٹ میں آج پول سی کے میچز ہوں گے جن میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود بیلجئم کا سامنا جنوبی افریقا سے ہوگا جو ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔جنوبی افریقہ نے دو میچز کھیلے ایک ہارا اور ایک ڈرا رہا ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔دن کا دوسرا میچ ٹیبل لیڈرز بھارت اور کینیڈا کے درمیان ہوگا، یہ میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …