کرکٹر بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف بھی ازدواجی رشتے میں بندھ گئیں۔سابق کپتان بسمہ معروف سافٹ وئیرانجینئرابراراحمد کی دلہن بن گئیں جو ان کے خالہ کے بیٹے ہیں۔

لاہور کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ شادی کی پروقار تقریب میں اہلخانہ، عزیز و اقارب سمیت ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں ساتھی خواتین کرکٹرز بھی شریک ہوئیں جنہوںنے خوبصورت لمحات کی تصاویر بنوائیں۔ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جو وائرل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …