ہاکی ورلڈ کپ 2018: افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے

بھارت(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارت کا شہر بھونیشور آج سے 16 ٹیموں کے ہاکی ورلڈ کپ کے 14ویں ایڈیشن کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز یعنی 28 نومبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے، جہاں گروپ ‘سی’ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقا جبکہ بیلجیئم کا مقابلہ کینیڈا کی ٹیم سے ہوگا۔ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ہاکی ورلڈ کپ 2018 اور ٹیمیں بھونیشور کے کالینگا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 14ویں ہاکی ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ کی سر فہرست ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کھیلنے کی اہل ہوگی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی۔ہاکی ورلڈ کپ گروپ ‘اے’ ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس کی ٹیموں پر مشتمل ہے.گروپ ‘بی’ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئر لینڈ اور چین کی ٹیمیں ہیں۔گروپ ‘سی’ میں میزبان بھارت، بیلجیئم، جنوبی افریقا اور کینیڈا شامل ہیں۔جبکہ گروپ ‘ڈی’ میں پاکستان، جرمنی، ہالینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …