دبئی ٹیسٹ: شاہین اور کیوی مداح آمنے سامنے آگئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) دو مختلف ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہو اور مداحوں کا آپس میں ٹاکرا نہ ہو، ایسا تو ہی نہیں سکتا۔ ایسا ہی کچھ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی ہوا، جہاں اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی اور کیوی مداح میں نعروں کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کا پرچم تھامے ایک کیوی مداح اردو میں نعرے لگاتا نظر آیا، ‘جیتے گا بھئی جیتے گا، نیوزی لینڈ جیتے گا’، ‘کیوی کیوی’، ‘نیوزی لینڈ زندہ باد۔’کیوی شہری کے برابر میں موجود پاکستانی فین نے بھی نعرہ لگایا، ‘پاکستان زندہ باد’، ‘پاکستان وِن وِن’ (Pakistan win win)۔جس پر نیوزی لینڈ کے مداح نے کہا، ‘نو نو’۔تاہم میچ کے دوران جیسے ہی پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میچ کا پانسہ پلٹا تو کیوی مداح نے بھی پلٹا کھایا اور اردو میں نعرے لگانے شروع کردیئے، ‘جیتے گا بھئی جیتے گا، پاکستان جیتے گا’۔اور تو اور نیوزی لینڈ کے اس مداح نے ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘جیوے جیوے پاکستان’ کے ساتھ ساتھ ‘نیوزی لینڈ ہارے گا’ کا بھی نعرہ لگا ڈالا۔جس پر پاکستانی فین نے ایک زبردست قہقہہ لگا دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 41 رنز دے کر 8 وکٹیں جبکہ دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔گذشتہ روز ہی انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہی میدان میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …