دبئی ٹیسٹ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار

دبئی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں پاکستان کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گر گئی اور ٹام لیتھم 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد راس ٹیلر نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور اسکور 198 رنز تک پہنچا دیا تاہم بلال آصف نے راس ٹیلر کو 82 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 198 رنز پر گر گئی۔پاکستان نے پہلی اننگ میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے فالو آن کروانے کے بعد کیویز نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …