کراچی میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی

کراچی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک مثبت پیش رفت کے طور پر آئندہ ماہ کراچی کے دو میدان ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے علاوہ میزبان پاکستان کی ٹیم حصہ لیں گی۔ بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچ سری لنکا میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو فائنل کی میزبانی کرے گا۔ کراچی میں تین غیر ملکی ٹیموں کے آمد کے موقع پر سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پیر کو ہوم سیکریٹری کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں پی سی بی کے کرنل عثمان اور دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور سائوتھ اینڈ کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کے تین تین میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ٹیمیں چار دسمبر کو کراچی پہنچیں گی۔ پانچ دسمبر کو پریکٹس ہوگی ۔ پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ چھ دسمبر کو پاکستان کا پہلا میچ ہانگ کانگ اور دوسرا میچ بنگلہ
دیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سات دسمبر کو پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات سے میچ کھیلے گی۔ جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کا میچ ہوگا۔8 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ 9 دسمبر کو پاکستان کا میچ بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کا میچ ہانگ کانگ سے ہوگا۔ دس دسمبر کو غیر ملکی ٹیموں کی واپسی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …