کرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہوگا


لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کا آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا ۔بورڈ کی گزشتہ مالی سال کی آمدن 4 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 41 ہزار 297 تھی جو مالی سال 2016 کی نسبت 47 کروڑ روپے زیادہ ہے ۔ان میں ملک سے باہر ٹورنامنٹس سے پی سی بی کو ایک ارب 47کروڑ روپے حاصل ہوئے جبکہ ملکی اور نیوٹرل مقام سے ایک ارب 99 کروڑ ملے ۔اسپانسرز ،لوگو ،کرایہ جات اور بینک انویسٹمنٹ سے ہونے والی آمدن 51 کروڑروپے تھی۔

Back to top button