چیمپئنز فٹ بال لیگ :بارسلونا سیمی فائنل میں پہنچ گیا


بارسلونا(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)چیمپئنز فٹبال لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل لیگ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے روما کو چار ایک سے ہرادیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کا پہلا لیگ بارسلونا اور روما کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔بارسلونا نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی کامیابی 38 ویں منٹ میں حاصل کی ۔اس کے بعد انہوں نے 55 اور پھر 59 ویں منٹ میں دولگا تا گول داغ کر مخالف ٹیم کی مشکلات بڑھا دیں ۔روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 80 ویں منٹ میں پہلی بار گیند کو جال میں پہنچا یا ۔بارسلونا نے 87 ویں منٹ چوتھی بار حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا ۔روما کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …