لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)کرسٹیانورونالڈ و کا ناقابل یقین 2 گولوں کی بدولت ریال میڈرڈ نے ،یووینٹس کو چمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کے فرسٹ لیگ میں تین صفر سے ہرادیا ۔کوارٹر فائنل میں اٹالین سائیڈ یووینٹس اور اسپینش ریال میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ،ریال میڈرڈ اسٹرائیکر ،کرسٹیا نورونالڈو ،جن کے دو ناقابل یقین گولوں نے ریال میڈرڈ کو کامیابی دلوادی ۔ان دوگولوں کے ساتھ رونالڈومسلسل دس بار گول اسکو ر کر نیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔