فیفا کا ورلڈکپ کیلئے آفیشلز کا اعلان ،کوئی برطانوی شامل نہیں

زیورخ (سپورٹس ڈیسک / میڈیا92نیوز)فٹ بال عالمی تنظیم (فیفا)نے رواں برس روس میں شیڈول ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا ،کسی برطانوی ریفری کو منتخب نہیں کیا گیا ،یہ 1938 ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کیلئے برطانوی ریفری کا چناﺅ نہ کیا گیا ہو ،ورلڈکپ 14 جون سے15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔فٹ بال کی ورلڈ گورننگ باڈی نے جون میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے 36 ریفری اور63 اسٹنٹ ریفریز کا اعلان کردیا تاہم انگلینڈ ،سکاٹ لینڈ ،ویلز اور شمالی آئرلینڈ سے کسی ریفری کا انتخاب نہیں کیا گیا ،وڈیو اسٹنٹ ریفریز کا چناﺅ ٹورنامنٹ میں پول آفیشلز سے کیا جائے گا ،یاد رہے کہ وڈیو اسٹنٹ ریفری پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں خدمات سر انجام دے گا ،یہ80 برس بعد پہلا موقع ہے کہ کوئی برطانوی ریفری ایونٹ کا حصہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …