بنکاک:فٹبال منہ پر لگنے سے کھلاڑی کی زبان اندر چلی گئی

بنکاک(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)انگلش فٹ کلب لیول پول کے سابق دفاعی کھلاڑی کنگ کپ فائنل میچ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار ہو گئے۔میچ کے دوران سکرٹل ساتھی کھلاڑی کی کک لگنے سے بے ہوش ہو گئے اور ان کی زبان منہ کے اندر چلی گئی جسے دوسرے کھلاڑی نے فوری حکمت عملی اپناتے ہوئے ان کی زبان کو باہر نکالا۔تاہم سکرٹل علاج کے بعد دوبارہ گراﺅنڈ میں واپس آئے اور میچ مکمل کیا۔تھائی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران مارٹن سکرٹل حادثے کا شکار ہوئے۔مارٹن سکرٹل کے ساتھ کھلاڑی اندرج ڈوڈانے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں طبی امداد فراہم کی۔سکرٹل کے زخمی ہونے کی وجہ سے میچ45 منٹ تک روک دیا گیا تاہم ان کی گراﺅنڈ میں واپسی کے بعد کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔سلواکیہ کی ٹیم نے کنگ کپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …